اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔: بحرین کی جمعیت الوفاق کے رکن نے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت اس ملک میں شیعوں کی مساجد و تاریخی آثار کو تباہ کررہی ہے۔ "عبد علی حسن" نے آج العالم کے ساتھ گفتگو میں آل خلیفہ کی جانب سے مساجد کے منھدم کیئے جانے کو اس ملک میں مذھبی آزادیوں پر حملہ اور دینی مقدسات کی بے حرمتی قرار دیا اور کہا کہ بغیر کسی شک و شبھہ کے ، قدیمی مساجد کو منھدم کرنے کا آل خلیفہ حکومت کا مقصد وہدف ، بحرینی شیعوں کے تاریخی آثار کی تباہی قرار دیا ہے۔ بحرین کی جمعیت الوفاق کے رکن "عبد علی حسن" نے آل خلیفہ حکومت کی جانب سے منھدم کی جانے والی مساجد کی تعمیر نو کے لئے عوامی درخواستوں پر بحرین کی حکومت کی بے توجہی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ حکومت کے سیکیورٹی اہل کاروں نے اس ملک میں حکومت کے خلاف عوامی قیام کے جاری سلسلے میں مساجد کے کردار کو ختم کرنے کے لئے ، شیعہ مساجد منجملہ مسجد "مومن" اور مسجد "ابوذر غفّاری" سمیت 38 دوسری مساجد کو منھدم کردیا ہے۔ واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت 2011 میں اس ملک میں بحرینی عوام کے انقلاب کے آغاز سے لیکر اب تک شیعوں کی مساجد کو منھدم کرنے اور شیعوں کے اجتماعات کو روکنے کے لئے بھر پور وحشیانہ کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
.......
/169